عراق

عراق ميں تازہ دہشتگردانہ حملوں ميں کم از کم تيئيس افراد مارے گئے اور تيرہ زخمي

iraq pollice blastعراقي پوليس کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پير کے روز موصل کے جنوب ميں واقع مشراق اپارٹمنٹ ميں دھماکہ خيز مواد سے بھري ايک کار ايک پوليس اہلکار کے گھر سے ٹکرا گئي جس ميں چار عام شہري مارے گئے اور چھے زخمي ہوئے-
اس رپورٹ کے مطابق مشرقي موصل ميں دو عام شہري اس وقت مارے گئے جب عراقي فوج کے ايک گشتي سے بارود سے بھري ايک کار ٹکرا گئي – اس حادثہ ميں چار افراد زخمي بھي ہوئے ہيں-
دوسري طرف نينوا صوبے کے ترجمان قحطان سمي کو دہشتگردوں نے اس وقت شمالي موصل ميں گولي مار دي جب وہ اپني کار ميں کہيں جا رہے تھے-
عراق کي مقامي نيوز ايجنسي اين آئي اين اے کے مطابق بعقوبہ ميں دو الگ الگ واردات ميں چار افراد مارے گئے-

اسي طرح پير کے روز بغداد ميں بھي دو الگ الگ دہشتگردانہ حملوں ميں بارہ افراد کے مارے جانے اور تين افراد کے زخمي ہونے کي خبر دي ہے-
دوسري طرف اقوام متحدہ کي رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ عراق ميں جون کے مہينے ميں دہشتگردانہ حملوں ميں سات سو اکسٹھ عراقي مارے گئے اور ايک ہزار سات سو اکہتر زخمي ہوئے-

متعلقہ مضامین

Back to top button