عراق

حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی نئي ضريح عراق منتقل کردی گئي

muslim bin aqeelسفیر امام حسین علیہ السلام حضرت مسلم بن عقیل (ع) کی ضریح مبارک اسلامی جمہوریہ ایران کے فنکاروں اور ماہرین نے بنائي ہے۔ ان کی ضریح مہران سرحد سے عراق بھیجی گئي ہے۔ حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی ضریح پر ڈھائي سال سے کام ہورہا تھا اور تیرہ رجب امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے اس کی رونمائي کی گئي تھی۔اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے حکام نے شرکت کی تھی۔ حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی ضریح کی تیاری میں آٹھ کیلو خالص سونا، دوہزار کیلو چاندی اور پانچ سو کیلو تانبہ استعمال ہوا ہے اور اس کا وزن چودہ ٹن ہے۔حضرت مسلم ابن عقیل حضرت امام حسین علیہ السلام کے سفیر تھے جنہیں امام حسین علیہ السلام نے کوفہ بھیجا تھا لیکن ابن زیاد ملعون نے انہیں بے دردی سے شہید کردیا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button