عراق

عراق میں مہلک بیماریوں میں اضافہ

kimyaعراق میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے استعمال کردہ ریڈیو ایکٹیو مادوں کے زیر اثر مہلک بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
سومریہ نیوز کے مطابق عراق کی جنگ میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے وسیع پیمانے پر ریڈیو ایکٹیو مادوں کے ہتھیار استعمال کئے تھے جن سے طرح طرح کی مہلک بیماریاں پیدا ہورہی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ان بیماریوں میں ایک عراقی خواتین کا بانجھ ہونا بھی ہے۔ یونیسف کے مطابق عراق میں بانچھ پن میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
ادھر ہالینڈ کے ادارے پیس گروپ نے عراق میں ریڈیو ایکٹیو ہتھیاروں کے اثرات کو چرنوبل ایٹمی حادثے کے اثرات سے زیادہ بھیانک قراردیا ہے ۔
اس ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں تین سو علاقے، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے استعمال کردہ ریڈیو ایکٹیو ہتھیاروں سے آلو دہ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button