عراق

عراق میں دو خود کش حملوں میں ۷۲ شیعہ شہید اور زخمی

iraq womenعراق کے سرکاری اخبار نے گزشتہ شب اس ملک کے صوبہ دیالہ میں شیعوں پر ہونے والے دو خود کش حملوں میں ۲۷ افراد کے شہید اور ۴۵ کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
ایک پولیس افیسر نے بتایا ہے کہ ’’ المقدادیہ‘‘ کے علاقے میں ایک مجلس کے پروگرام میں خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ۲۲ افراد شہید اور ۳۰ زخمی ہوئے ہیں۔
اس دوران یعقوبہ کے شہر میں ایک شیعہ ٹی سٹال میں بم دھماکہ ہوا جس میں ۵ افراد شہید اور ۱۵ زخمی ہوئے، اطلاعات کے مطابق اس ٹی سٹال میں موجود تمام افراد شیعہ مذہب سے تعلق رکھنے والے تھے۔
ادھر پولیس نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے شمال میں واقع ’’ المشاہدہ‘‘ کے علاقے سے ’’ الصحوۃ‘‘ تنظیم کے سابقہ ۸ اراکین کو فوجی یونیفرم پہنے مسلح افراد نے ان کے گھروں سے اغوا کرنے کے بعد جانبحق کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button