دھشتگرد گروہ منافقین کو عراق سے نکالنے کا مطالبہ

عراق کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ سےدھشتگرد گروہ منافقین (ایم،کے،او)کو عراق سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اشرف نیوزویب سائٹ کی آج کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے اقوام متحدہ سےدھشتگرد گروہ منافقین (ایم،کے،او)کے مسائل کو حل کرنے اور جلد از جلد عراق سے نکالنے کیلئے اقدام کرنے کل مطالبہ کیاہے۔
عراق کی حکومت اور اقوام متحدہ نے25دسمبر2011کو دھشتگرد گروہ منافقین (ایم،کے،او)کو اس ملک سے نکالنے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے اور اسی تناظر میں تقریبا3ہزار منافقین مشرقی عراق میں اشرف کیمپ سے اس ملک کے دارالحکومت بغدادمیں لیبرٹی کیمپ میں منتقل ہوئے تاکہ عراق سے ان کا انخلاءفوری طور پر ہو سکے۔
دھشتگرد گروہ منافقین (ایم،کے،او)ایرانی عوام کے خلاف دھشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کے علاوہ ،عراق کی سابق بعثی حکومت کے ساتھ ملکرعراقی عوام کے خلاف بھی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ اسی وجہ سے عراقی حکام اور اس ملک کے عوام نے احتجاجحی مظاہرے کرکے غیر مشروط طور پر جلد از جلد اس ملک سے منافقین کو فوری طور پر نکالنے کا مطالبہ کیا۔








