عراق

عراق کے شہر بغداد میں دو خود کش حملے میں اکتیس افراد شہید

Bagdad-blastعراق کے دارالحکومت بغداد میں دو خود کش حملے میں اکتیس افراد شہید ہوگۓ ہیں۔
شمالی بغداد میں واقع قاہرہ نامی محلے میں ایک امام بارگاہ میں آج ایک خود کش حملہ ہوا ہے جس میں اکتیس افراد جاں بحق اور اٹھائیس شہید ہوگۓ ہیں۔ شہید ہونے والوں میں اکثر افراد کا تعلق امام صادق یونیورسٹی سے ہے۔ مغربی بغداد کے منصور علاقے میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں پانچ عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ عراق میں کل ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں کم از کم بارہ افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوگۓ تھے۔ ان دہشتگردانہ کارروائيوں کے پیش نظر عراق میں فرقہ واریت اور قبائلی لڑائی میں شدت پیدا ہونے کی تشویش پائي جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button