عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوگۓ ہیں۔

24 مئی, 2013 10:59

iraq lastموصولہ رپورٹ کے مطابق بعقوبہ شہر کے بازار میں ہونے والے ایک دھماکے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ ایک بم دھماکہ تکریت شہر میں ہوا ہے ۔ اس بم دھماکے میں عراق کے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
بغداد کے تاجی علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کر کے عراق کے چار فوجیوں کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیا ہے۔
مشرقی موصل میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک میں کۓ جانے والے دہشتگردانہ حملوں میں سعودی عرب سمیت خطے کے بعض ممالک اور امریکہ ملوث ہے۔ یہ ممالک عراق میں دہشتگردوں کو منظم اور ان کو اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔

4:56 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔