عراق

عراق شیعہ مسجدوں میں دو دھماکے ۲۷ شہید اور زخمی

iraq mousqe blastعراق کے شیعہ نشین علاقے حلہ کی دو مسجدوں میں گزشتہ شب ہونے والے دو دھماکوں میں ۲۷ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دھماکوں کے علاوہ کل رات بھی عراق کے شہر حلہ میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات دھماکوں کے نتیجہ میں ۷ افراد شہید اور ۲۰ زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر حلہ کے علاقے الشریعہ میں امام باڑہ زین العابدین کے پاس پاک شدہ ایک کار کے اندر رکھے گئے بم دھماکے سے ۷ نمازی شہید اور ۲۰ زخمی ہوئے ہیں۔
عراقی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں میں کم سے کم ۳۰۰ افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے شہر تکریت میں ایرانی زائرین کے بس پر دھشتگردانہ حملے کے نتیجہ میں ۴ ایرانی شہید اور ۱۸ زخمی ہوئے تھے۔
عراق میں ان دھشتگردانہ حملوں کا مقصد اس ملک میں مذہبی جنگ چھیڑنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button