عراق

مساجد پر حملہ کرنے والے شیعہ سنی سب کے دشمن

nori malikبراثا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے آج ملک میں بعض علاقوں میں مساجد اور نمازیوں پر حملوں کے بارے میں کہا کہ مساجد پر حملے کرنے والے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ اور وہ ملک میں قبائلی اختلافات اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کے درپے ہیں۔
عراقی وزیر اعظم نے علمائے کرام سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا فرض ادا کریں اور لوگوں کی رہنمائی کرکے اغیار کی سازشوں کو ناکام بنائيں۔ نوری مالکی نے مزید کہا کہ ہم عراق میں اہل تشیع اور اہل سنت کے اتحاد کے خواہاں ہیں اور مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک مسجد میں اور مل کر نمازیں پڑھا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button