عراق

بغداد بم دھماکے میں ۸۰ افراد جانبحق اور زخمی

iraq boom blastبغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب مغربی بغداد میں ایک نائٹ کلب میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم ستائيس افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
عراقی حکام نے اپنے نام ظاہر نہ کۓ جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے ہوا۔ اور ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہےکہ کل صبح کے وقت بھی شمالی عراق کے الدور اور موصل علاقوں میں دو کار بم دھماکے ہوئے تھے جن کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگۓ تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button