۲۰ افراد عراق میں گزشتہ شب دھشتگردانہ حملےمیں ہلاک

05 اپریل, 2013 09:39

iraq boom blastعراقی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جمعرات کو موصل کے شمال مشرقی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس افسر کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دو بارڈی گارڈوں کو زخمی کر دیا۔
جنوب مشرقی موصل میں بھی ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق موصل میں فوجی چھاونی پر کار بم کے ذریعہ خود کش حملے میں کم سے کم ۷ عراقی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
بغداد کے شمالی علاقے کرکوک میں بھی ایک بم دھماکے سے دو پلیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک عام شہری ہلاک ہوا ہے۔ مسلح افراد نے حومہ کے علاقہ ابو غریب میں بھی ایک پلیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
ادھر بغداد کے شمالی علاقہ الطارمیہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک عام شہر کو گولی مار کر جانبحق کر دیا۔ جبکہ بغداد کے شمال مشرقی علاقہ المقدادیہ میں ایک شخص کو اس کے گھر کے پاس نامعلوم افراد نے گولی سے ہلاک دیا۔

10:08 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔