عراق

بغداد میں چار امام بارگاہوں پر دھشتگردانہ حملے

iraq imambargaالعالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں چار امام بارگاہوں کو دھشتگردانہ حملات کا نشانہ بنایا گیا ہے جن میں ۱۷ افراد کے شہید ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور مزید جانی نقصان کا احتمال بھی پایا جاتا ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کو بغداد میں شدت پسندوں نے چار کار بموں کے ذریعہ ’’ البنوک، الجھاد، الزعفرانیہ ‘‘ علاقوں میں امام بارگاہوں کو نشانہ بنایا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق ان حملات میں ۱۷ افراد شہید ہوئے ہیں اور مزید جانی اور مالی نقصانات کا احتمال بھی پایا جاتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں ایک خاص گروہ کو نشانہ بنایا گیا تھا تاکہ ملک میں مذہبی انتہا پسندی کی لہر پھیل جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button