عراق میں دھشتگردانہ حملے ۳۴ افراد جانبحق اور زخمی

28 مارچ, 2013 11:20

iraq boom blastعراق میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 10 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے ۔
اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع شہر مسیب میں آج صبح ایک کاربم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک عراقی شہری جاں بحق اور 6 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ بغداد کے نزدیک واقع شہر مدائن میں آج ہونے والے بم دھماکے میں 2 عراقی جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔عراق کے شمال میں واقع صوبۂ نینوا کے صدر مقام موصل میں بھی آج ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں 3 عراقی شہری جاں بحق اور 7 دیگر افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 3 عراقی فوجی شامل ہیں جبکہ بغداد کے شمال میں واقع شہر کرکوک میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر صوبہ صلاح الدین کے صدر مقام تکریت کے ایک گاؤں میں کل رات نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو گولی مارکر قتل کردیا۔

2:22 صبح مارچ 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔