عراق

عراق کے مختلف علاقوں میں تیرہ بم دھماکے، ۵۳ افراد شہید

iraq blasrعراق کے مختلف علاقوں میں تیرہ بم دھماکوں میں ترپن افراد جاں بحق اور بیاسی زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ بم دھماکے صدر سٹی، حسینیہ الراشدیہ، حسینیہ المعامل، کرادہ، حی الامین، سیدیہ اور کمالیہ علاقوں میں ہوئے۔ جن میں ترپن افراد جاں بحق اور بیاسی زخمی ہو گئے اس سے قبل مرنے والوں کی تعداد آٹھ اور زخمیوں کی تعداد ساٹھ بتائي گئي تھی۔

دوسری جانب عراق کی وزارت داخلہ نے دہشت گردوں اور کالعدم بعث پارٹی کے حامیوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے سرپرست عدنان الاسدی نے دہشت گرد گروہ القاعدہ کے حامیوں اور کالعدم بعث پارٹی کا پرچم بلند کرنے والے تمام افراد کی گرفتاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی عراق میں دہشت گردی کی حمایت کرے گا وہ جس مقام پر بھی ہو گا، قانون اس کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ مبصرین کا کہنا ہے کہ عراق میں دہشت گردی کے واقعات میں القاعدہ اور بعث پارٹی کے افراد ملوث ہیں جن کی سرپرستی امریکہ اور سعودی عرب کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button