عراق

آيت اللہ حکیم کی جانب سے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر تاکید

hakimعراق کے ایک بزرگ مرجع تقلید آيت اللہ سید محمد سعید حکیم نے انسداد دہشتگردی کے قانون پر عمل درامد اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر تاکید کی ہے۔
آيت اللہ سید محمد سعید الحکیم نے دہشتگردانہ واقعات منجملہ شمالی عراق کے شہر طوز خرماتو میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ واقعے پر رد عمل ظاہرکرتےہوئے کہا کہ دہشتگرد بدستور اپنے وحشیانہ حملوں میں بے گناہوں بالخصوص محبان اھل بیت کو نشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسداد دہشتگردی قانون پر عمل کرکے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ بدھ کے روز شمالی عراق کے شہر طوز خرماتو میں ایک امام بارگاہ میں دہشتگردوں کےبم دھماکے میں بیالیس افراد شہید اور پچھتر زخمی ہوئے تھے۔ عراقی ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکہ اور سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک عراق میں جاری دہشتگردی کی حمایت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button