عراق

عراق میں شیعہ زائرین پر حملہ ، شہداء میں اضافہ

iraq blastعراق میں شیعہ زائرین پر کل پیر کو ہونیوالے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونیوالے زائرین کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد کے الکرادہ علاقے میں شیعہ زائرین پر کاربم حملہ ہوا جسکے نتیجے میں 4زائرین شہید اور 16 دیگر زخمی ہوئے۔ اس سے قبل شہدا کی تعداد دو اور زخمیوں کی 8 اعلان ہوئی تھی۔
کل پیر کو عراق کے 13 شہروں میں بم دھماکے اور مسلح حملے ہوئے جن میں مجموعی طور پر 22 افراد جاں بحق اور 83 زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button