عراق

عراق : چہلم امام حسین (ع) پر دہشت گردی کرنیو الے 66القاعدہ دہشت گرد گرفتار

iraq alqaidaعراقی سیکورٹی اداروں نے ایک کاروائی میں 66ایسے ناصبی تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جو چہلم امام حسین علیہ السلام پر عزاداران امام حسین علیہ السلام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے ہے۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق عراقی سیکورٹی اداروں نے عراق میں ایک کاروائی کرتے ہوئے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 66ناصبی تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بتایا جا رہاہے کہ ناصبی تکفیری دہشت گرد چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عزاداران امام حسین علیہ السلام کو دہشت گردانہ کاروائیوں کا نشانہ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
عراقی نیوز ایجنسی الاسوت کے مطابق کربلائے معلی کے اسٹاف لیفٹنٹ جنرل عثمان غنیمی نے بتایا ہے کہ کربلائے معلی میں ایک کامیاب آپریشن کے بعد القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 66ناصبی تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو چہلم امام حسین علیہ السلام پر عزاداران امام حسین علیہ السلام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ عراقی پولیس نے ان ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے جسے پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
عثمان غنیمی نے مزید بتا یا ہے کہ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر عراقی شہر کربلائے معلی کے سیکورٹی انتظامات کے لئے 3500سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تا کہ دہشت گردی کی کاروائیوں سے نمٹا جا سکے ۔
عراق میں ناصبی تکفیری دہشت گرد گروہ القاعدہ کا ونگ یمنی القاعدہ کے سربراہ ابو مصعب الزرقاوی سے تعلق رکھتا ہے جبکہ زرقاوی خود 2006میں قتل ہو چکا ہے۔

امریکی فوجی زرائع کاکہنا ہے کہ القاعدہ کا ناصبی تکفیری گروپ ایوب المرسی کی قیادت میں کام کر رہا تھا تا ہم مرسی کو اس کے ایک اور اہم ساتھی ابو عمر البغدادی کے ہمراہ قتل کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں سنہ2003ء سے امریکی فوجوں کی آمد کے بعد القاعدہ کا ناصبی تکفیری دہشت گرد گروہ متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں کی ذمہ داریا ں قبول کر چکاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button