عراق

عراق کار بم دھماکہ ۔ 7زائرین امام حسین (ع)شہید پاکستانی زائرین بھی شہداء میں شامل ہیں

car blast شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق عراقی دار الحکومت بغداد میں کا ر کے ذریعے بم دھماکہ کیا گیا جسکے نتیجے میں اب تک7 زائرین امام حسین (ع) کی شہادت کی اطلاع ہے۔ عراقی پولیس اور ہسپتال کے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شمالی بغداد کے نزدیک بلد کے مقام پر پیش آیا ہے جو بغداد سے تقریباً80کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ اس واقعے میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری ایک کار کو اس وقت ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا جب زائرین کے یہ قافلے سامراہ میں مقاماتِ مقدسہ کی زیارات کے بعد واپس بغداد کی جانب رواں دواں تھے زائرین اس علاقے میں موجود ایک ہوٹل پر کھانا کھانے کے لئے رکے تھے اور اس موقع پر سڑک کے کنارے پہلے سے کھڑی ایک کارمیں زور دار دھماکے ہوگیا۔واضح رہے کہ یہ سانحہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ جب عاشورہ میں فقط چند روز باقی ہیں اور دنیا بھر سے لاکھوں زائرین نواسۂ رسول(ص) سید الشہداء امام حسین (ع)کی شہادت کے ایام میں عزاداری کی رسومات میں شرکت کے لئے عراق میں موجود ہیں۔ مذید تفصیلات کے مطابق اب تک 30زخمی زائرین کی حالت اتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ شہید ہونے والے زیادہ تر زائرین کا تعلق پاکستان اور ایران سے ہے جو عاشورہ محرم کے مخصوص ایام میں زیارات کے لئے عراق میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button