عراق

تمام علاقوں اور شھروں میں بزرگ علما عوام کی دسترس میں رہیںآیت الله سیستانی

ayatulla sistaniحضرت آیت الله سیستانی نے امت مسلمہ کو اختلافات سے دوری اور اتحاد کی تاکید کرتے ہوئے حوزہ علمیہ قم اور نجف اشرف کا رابطہ برقرار رہنے پر زور دیا ۔
نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله سید علی سیستانی اور سرزمین قم کے مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی کی آج صبح حضرت آیت الله سید علی سیستانی کے دولت کدہ پر ملاقات ہوئی، سرزمین نجف اشرف کے اس مرجع تقلید نے اپ کو خوش آمدید کہتے ہوئے حوزہ علمیہ قم اور نجف اشرف کا رابطہ برقرار رہنے پرزور دیا۔ انہوں نے بیان کیا: اتحاد، یکجہتی اور ھمدلی دنیا کے اھم ترین موجودہ مسائل میں سے ہیں اور ھمیں کوشش کرنی چاھئے کہ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معاشرے میں اتحاد، یکجہتی اور ھمدلی کا رواج کریں ۔
اس مرجع تقلید نے تقوی الھی، خود سازی اور معنویت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: تمام علاقوں اور شھروں میں بزرگ علما عوام کی دسترس میں رہیں تاکہ لوگ ان سے مل کر شرعی احکامات اور مسائل معلول کرسکیں اور تھذیب نفس بجالائیں ۔ حضرت آیت الله سیستانی نے باطن کی پاکیزگی کی تاکید، اخلاق کو راستہ کا چراغ اور طلاب کو اپنے ظاھر کی حفاظت کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: اسلامی علوم کی تعلیم میں تعمیق اور منظم تعیلمی پروگرام کی تدوین لازمی امر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button