عراق

طارق الہاشمی اورموساد کے افسران کی ملاقات

tariq hashmiعراق کے مفرور نائب صدر طارق الہاشمی اور اسرائيل کی خفیہ تنظیم ” موساد ” کے افسران کے ساتھ ملاقات کی خبریں موصول ہوئي ہیں۔
 ترکی کے اخباری ذرائع کے حوالے سے ملنے والی خبروں کے مطابق عراق کے مفرور نائب صدر طارق الہاشمی نے چند روز قبل ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں غاصب اسرائيل کی خفیہ تنظیم ” موساد ” کے کئي سینئر افسران کے ساتھ ملاقات کی ہے۔اطلاعات کے مطابق طارق الہاشمی نے ملاقات کے دوران تل ابیب کا دورہ کرنے اور اسرائیلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کرنے کےلئے اپنی دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔ اس سے پہلے صیہونی حکومت کی سابق وزیر خارجہ لیونی نے بھی اعلان کیا تھا کہ دوحہ میں قطر اور اسرائيل کے تعلقات معمول پر لانے کے دفتر کے سربراہ کے درمیان طارق الہاشمی کے دورۂ تل ابیب سے متعلق ہم آہنگی انجام پائي ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی عدلیہ نے گذشتہ اتوار کو دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے طارق الہاشمی کو چوتھی بار موت کی ‎سزا سنائي تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button