عراق

کاظمین میں بم دھماکہ کرنے والا دہشتگرد گرفتار

iraq al qaidaعراق کے قائم مقام وزیر داخلہ عدنان الاسدی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جکوک علاقے میں کاظمین میں حالیہ بم دھماکہ کرنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ دہشتگرد مزید حملے کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ واضح رہے عید الاضحی کے موقع پر کاظمین میں دہشتگردانہ بم دھماکوں میں کئي افراد جان بحق اور دسیوں زخمی ہوئے تھے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ عراق میں جاری دہشتگردی میں امریکہ اور بعض عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں اور دہشتگردوں کی بھر پور مدد کررہے ہیں۔ سعودی عرب نہ صرف عراق میں بلکہ شام، یمن، لبنان، اور پاکستان و افغانستان میں بھی دہشتگردی کو ہوا دینے میں ملوث ہے۔
…..

متعلقہ مضامین

Back to top button