عراق

عید غدیر خم کے موقع پر نجف اشرف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

najafعراق کے جنوبی صوبے نجف کی سیکیورٹی کی کمیٹی کے چیئرمین لوئی یاسری نے کہا ہے کہ عید غدیر خم کے موقع پر نجف اشرف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
 انھوں نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مبارک موقع پر زائرین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے اسلئے سیکیورٹی کنٹرول روم قائم کردیا گيا ہے جس کے تحت سیکیورٹی کے دسیوں ہزار افراد ہم آہنگی کے ساتھہ سرگرم عمل ہیں ۔ جبکہ نجف اشرف میں گذشتہ اتوار سے ہی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ نجف کی سیکیورٹی کی کمیٹی کے چیئرمین لوئی یاسری نے کہا کہ عید غدیر خم کے موقع پر نجف اشرف میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین موجود ہونے کی توقع کی جارہی ہے جن میں دو لاکھہ سے زائد غیر ملکی زائرین ہوں گے ۔

قابل ذکر ہے کہ 18/ ذی الحجہ مطابق 3/ نومبر عید غدیر ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button