عراق

عراق میں 95 افرادشہید اور زخمی

iraq blast zairenعراق کے مختلف شہروں میں آج ہونیوالے متعدد بم دھماکوں میں 2 ایرانی زائرین سمیت درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے –
عراق کے مختلف شہروں میں آج متعدد بم دھماکے ہوئے جن میں کم ازکم 20 افرادشہید اور 75 دیگر زخمی ہوگئے –
رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے ” سبع البور ” اور ” التجاری ” میں ہونیوالے کار بم دھماکوں میں 6 افراد جاں بحق اور 8 دیگر زخمی ہوگئے- ادھر العامل اور الشعلہ علاقوں میں ہونیوالے کار بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ الکرادہ میں بھی پولیس پارٹی پر ہونیوالے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہوگئے –
دریں اثنا بغداد کے جنوبی علاقے المدائن میں حضرت سلمان فارسی کے مزار کے قریب ہونیوالے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں دو ایرانی زائر شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے –
علاوہ ازیں عراق کے نینوا ، دیالہ اور دیوانیہ میں بھی آج دھشتگردی کی متعدد وارداتیں ہوئیں جن میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے

متعلقہ مضامین

Back to top button