بغداد: کار بم دھماکے میں 15شیعیان حیدر کرار شہید

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں پندرہ شیعہ شہید اور پچاس زخمی ہو گئے۔ شیعت نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار وسطی بغداد کے علاقے باب المدھام میں واقع شیعہ وقف کے دفتر سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں پندرہ شیعہ افرادشہید اور پچاس زخمی ہو گئے۔حکام نے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








