عراق

عراق میں ایک بار پھر خوفناک دہشت گردی

iraqعراق کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم اڑتیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد اور چھ دیگر شہروں میں جمعرات کے روز کئی بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات ہوئے جن میں کم از کم

اڑتیس افراد جاں بحق اور ایک سو ستتر زخمی ہو گئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت کے ادارے نے کہا ہے کہ کاظمین میں ایرانی زائرین کے راستے میں کار بم کے دھماکے میں ایک ایرانی زائر شہید اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ عراق میں دہشت گردی کے واقعات میں امریکہ اور علاقے کے بعض عرب کا ہاتھ ہے۔
دوسری جانب حکومت قانون اتحاد کے رکن عدنان سراج نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کا مقصد عراق کے داخلی حالات کو خراب کرنا اور اسے شام کے حالات سے ربط دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی واضح مقصد سے کی گئي ہے اور اس میں خلیج فارس کے بعض عرب ممالک شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button