عراق:ناصبیوں کے زائرین پر حملے،٢٠ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید

14 جنوری, 2012 08:48

iraq blastعراق کے شہر بصرہ میں آج ہونے والے ایک بم دھماکے میں ٢٠ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر بصرہ کے جنوب میں ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ٢٠ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ زائرین امام حسین علیہ السلام چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عراق کے مختلف شہروں سے پیدل سفر کرتے ہوئے کربلائے معلی کے لئے عازم سفر ہیں جہاں وہ پہنچ کر مراسم عزاداری برپا کریں گے ۔

عراقی پولیس کاکہنا ہے کہ زائرین امام حسین علیہ السلام پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ عزاداری کرتے ہوئے کربلائے معلی کی جانب گامزن تھے ،بم حملہ میں ٢٠ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔پولیس زرائع کاکہنا ہے کہ علاقے کو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ،جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مقامی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے یہ بات کہ عراق کے متعدد شہروں میں عزاداران امام حسین علیہ السلام پر ہونے والے بم حملوں اور بڑی تعداد میں شہادتوں کے باوجود بھی لاکھوں کی تعداد میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کربلائے معلی پہنچ چکے ہیں اور مزید پہنچ رہے ہیں ۔جبکہ دو روز قبل کربلائے معلی کے گورنر نے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ قوی امکان ہے کہ ہفتے کی رات تک (شب چہلم امام حسین علیہ السلام ) کربلائے معلی میں ایک کروڑ پچاس لاکھ عزاداران امام حسین علیہ السلام موجود ہوں گے جو مراسم عزاداری کے لئے آئے ہیں ۔
واضح رہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلائے معلی میں دنیا بھر سے لاکھوں زائرین امام حسین علیہ السلام پہنچ چکے ہیں جبکہ لاکھوں ہی کی تعداد میں زائرین امام حسین علیہ السلام پیدل سفر طے کرتے ہوئے کربلائے معلی پہنچ رہے ہیں جہاں عزاداران امام حسین علیہ السلام مراسم عزاداری انجام دیں گے۔

4:02 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔