مجھے فخرہے کہ میرے بیٹے نے زائرین حسینی کا دفاع کرتے ہوئے شہادت پائی

12 جنوری, 2012 10:02

shiitenews sunni shaheed motherعراق میں زائرین حسینی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے شہید ہونے والے سنی افسر کی ماں کو جب بیٹے کی شہادت ملی تو کہنے لگیں: مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے اربعین حسینی میں شرکت کے لئے جانے والے زائرین کی جان بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔
 ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سنی پولیس افسر "نزہان فالح الجبوری” نے جنوبی عراق میں دہشت گردوں کو زائرین پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور جب کرکوک کے علاقے میں ان کی ماں محترمہ "یسری الجبوری” کو اپنے بیٹے کی شہادت کی خبر ملی تو انھوں نے کہا: مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے امام حسین علیہ السلام کے زائرین کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔ 
نزہان الجبوری ایک عراقی پولیس افسر تھے جنہوں نے گذشتہ جمعرات (5 جنوری 2012) کو جنوبی عراقی صوبے "ذی قار” کے شہر "بطحاء” میں وہاں موجود زائرین پر القاعدہ کے دہشت گردوں کی طرف سے حملے کی اطلاع پا کر ایک خودکش دہشت گرد کو قابو کرلیا جس نے ان اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا اور یوں نزہان الجبوری بھی شہید ہوگئے لیکن انھوں نے دہشت گرد کو زائرین تک نہیں پہنچنے دیا اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر بڑے جانی نقصان کا راستہ روک لیا۔
جنوبی عراق کے عوام نے شہید نزہان فالح الجبوری کی میت بڑے عقیدت و احترام سے اٹھائی اور ان کے جنازے کے جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پھر ان کی میت ان کے آبائی علاقے کرکوک روانہ کردی گئی جہاں ان کے جنازے میں اس شہر کے تمام طبقات فکر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عراقی عوام اس شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دے رہے ہیں۔
دریں اثناء الناصریہ شہر کے دانشوروں اور عمائدین کا ایک وفد بھی شہید پولیس افسر کے خاندان سے ملنے اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرنے کی غرض سے کرکوک روانہ ہوگیا ہے اور ذی قار کے صوبے کے صحافیوں کے نمائندے نے عراقی خبر ایجنسی "این” سے کہا ہے کہ وفد کے دورہ کرکوک کا مقصد در حقیقت شہید کی قربانی کا شکریہ ادا کرنا ہے ہے جبکہ انھوں نے جان کی قربانی دی ہے اور اس عظیم قربانی کا حق ادا نہیں کیا جاسکتا چنانچہ امید ہے کہ امام حسین علیہ السلام خود ہی ان کا حق ادا کریں کیونکہ انھوں نے امام حسین (ع) کے زائرین کو بچا کر جان کی بازی لگا دی ہے۔
علمائے اہل سنت نے سیدالشہداء علیہ السلام کے زائرین کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے دو سنی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنی علماء فورم دو شہید نوجوانوں شهید نزهان الجبوری و شهید عریف علی کے جوانمردانہ قومی و ملی اقدام کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرتا ہے جنھوں نے مردانگی اور قومی حمیت کا ثبوت دیتے ہوئے ایک خودکش حملہ آور کو قابو کیا اور اس کو امام حسین (ع) کے زائرین تک نہیں پہنچنے دیا۔
عراقی علماء نے ان شہداء کے اقدام کو عراق کے سیاستدانوں اور عوامی حلقوں کے لئے اہم پیغام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ نزھان الجبوری کا یہ قوم و ملت کی محبت پر مبنی اقدام ان سیاستدانوں کے لئے واضح پیغام ہے جو فرقہ واریت کو ہوا دے کر اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے کے درپے ہیں اور وہ ایسے مردانہ وار اقدامات کے بارے میں سوچنے تک سے قاصر ہیں۔

12:33 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔