عراق:ناصبی دہشت گردوں کے حملے،٢٣ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید

10 جنوری, 2012 13:19

Iraq blast martyredعراق میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دنیا بھر سے آنے والے زائرین امام حسین علیہ السلام پر ناصبی دہشت گردوں کے حملے جاری ہیں ،متعدد بم حملوں میں ٢٣ زائرین امام حسین علیہ السلام مزید شہید ہو گئے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کربلائے معلی میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں ٢٣ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے ہیں ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کربلائے معلی کی طرف پیادہ آنے والے زائرین امام حسین علیہ السلام پر بغداد میں دو کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں ١٧ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید جبکہ ٤٤ زائرین زخمی ہو گئے ،یہ حملے پیر کے روز ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ٥ مزید زائرین امام حسین علیہ السلام عراق کے دیگر علاقوں میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں شہید ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین امام حسین علیہ السلام پر ناصبی دہشت گردوں کے حملے اس وقت ہو رہے ہیں جب وہ عراق کے مختلف شہروں سے پیدل سفر طے کرتے ہوئے فرزند رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر مراسم عزاداری کے لئے کربلائے معلی آ رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی بغداد سے ٦٢ کلو میٹر دور حلہ کے مقام پر دو کار بم دھماکوں میں ١٧ فغان شیعہ زائرین امام حسین علیہ السلام زخمی ہو گئے تھے ۔
قابل غور بات یہ ہے کہ عراق میں سنہ ٢٠١٢ء کے آغاز سے ہی دہشت گردانہ کاروائیوں میں تیزی آ گئی ہے جبکہ ایسے وقت میں کہ جب عراقی حکومت نے امریکی وہابی ایجنٹ طارق الہاشمی کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔
٥ جنوری کوعراق کے شہروں ناصریہ،کاظمین اور صدر شہر میں متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں میں پہلے ہی ٧٨ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید ہو چکے ہیں ۔

10:59 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔