عراق

عراق:٦٠ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید

60 Shia pilgrims martyred in Iraqعراق میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شروع ہونے والی دہشت گردانہ لہر میں مختلف بم دھماکوں اور دہشت گردانہ حملوں میں ٦٠ شیعہ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چہلم امام حسین علیہ السلام کی آمد کے موقع پر عراق میں جمعرات کے روز دہشت گردانہ واقعات اور بم حملوں میں ٦٠ شیعہ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے ہیں ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں ہونے والے ایک بم حملے میں ٣٠ شیعہ زائرین شہید جبکہ ایک اور بم حملہ جو کہ مغربی ناصریہ میں ہوا اس میں بھی ٣٠ شیعہ زائرین شہید ہوئے جبکہ ٧٢ شیعہ زائرین امام حسین علیہ السلام شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔واضح رہے کہ سب حملے جمعرات کے روز ہی ہوئے اور زائرین امام حسین علیہ السلام پر اس وقت بم حملے ہوئے جب وہ چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے کربلا کے لئے عازم سفر تھے۔
دہشت گردی کی تازہ لہر میں چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین امام حسین علیہ السلام پر ہونے والے چار بم حملے بغداد کے راستے میں ہوئے جہاں متعدد شہادتوں کی اطلاع ملی ہے۔
دوسری جانب دو دیگر بم دھماکے عراقی شہر کاظمین میں ہوئے جہاں ٢٠ شیعہ شہید اور ٣٢ زخمی ہوئے جبکہ دو اور بم دھماکے صدر شہر میں ہوئے جہاں ١٠ افراد شہید ہو گئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button