دہشتگرد سعودی عرب سےآئےتھے

عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے محمد الہنداوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کربلا میں حالیہ بم دھماکہ کرنے والے سعودی عرب سے عراق میں داخل ہوئے تھے۔اس سے قبل دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ایک سابق کمانڈر ملا ناظم الجبوری نے کربلا میں دہشت گردی کے ذمہ داروں کے بارے میں کہا تھا کہ القاعدہ سے وابستہ ایک نیا مسلح گروپ کربلا کے دھماکوں میں ملوث ہے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور علاقے کے بعض عرب ممالک کا عراق میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہاتھ ہے اور وہ دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔








