عراق

کربلامعلی میں دہشتگردانہ حملہ20 جاں بحق

shiitenews karbala blasts 20عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں دو دہشتگردانہ بم دھماکوں میں بارہ افرادجاں بحق ہوگے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق آج کربلا کے باب الطویریج علاقے میں دو دہشتگردانہ کا ربم دھماکوں میں20 افراد جاں بحق اورتیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ ان دہشتگردانہ کاروائيوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کاخدشہ ظاہرکیاجارہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مزید دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں تاہم مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ کربلامیں دہشتگردانہ حملوں کےبعد پولیس نے باب الطویریج کا محاصرہ کرلیاہے۔
پولیس کے مطابق سرکاری عمارت کے سامنے ملازمین کی ایک بڑی تعداد قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ لینے کے لئے قطار میں کھڑی تھی،کہ کار بم دھماکا ہوا جیسے ہی ایمرجنسی میں امدادی کارروائیوں کے لئے لوگ اور سیکیورٹی پرسنل آگے بڑھے مزید دو دھماکے ہوئے۔کربلا پولیس حکام کے مطابق دھماکوں میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button