عراق

مقتدی صدر : بحرینی عوام کا قیام ایک قومی تحریک ہے

SHIITENEWS_MUQTADA_SADERرسا نیوز ایجنسی ـ صدر تحریک کے رہنما نے بحرین میں دوبارہ حکومت کے خلاف اعتراض میں ریلی کے منعقد ہونے کا استقبال کیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں صدر تحریک کے رہنما حجت الاسلام سید «مقتدی صدر» نے اپنے ایک پیغام میں بحرینی حکومت کے خلاف بحرین میں ہو رہے مظاھرہ کو اس ملک کی عوام کو اپنے مطالبات کے حصول کا حق جانا ہے ۔
اس پیغام میں بیان کیا گیا ہے : میں بحرین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہوں لیکن انسانی ضمیر مجبور کرتی ہے تا کہ اس ملک کی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار ھمدردی و یکجہتی اور ان کے دشمنوں سے نفرت کروں ۔ میں امن مظاھروں کو جو بحرین کی عوام منعقد کر رہی ہے استقبال کرتا ہوں ۔
سید مقتدی صدر نے وضاحت کی : بحرینی عوام کا قیام ایک قومی تحریک ہے اور جس کا شیعہ یا سنی ہونے سے کوئی تعلق نہی ہے یہ کسی خاص قبیلہ یا پارٹی سے منحصر نہی ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس ملک کی عوام اپنے مطالبہ کو حاصل کر لے گی اور قومی و شرعی مقصد جو وطن سے عشق کی علامت ہے اور بحرین ملک کی عمومی مفاد کی حفاظت کے لئے اپنی کوشش کو پورا کریگی ۔
صدر تحریک کے رہنما نے غیروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بحرین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں اور وضاحت کی : اعتراض کرنے والوں کا مطالبہ بحرین کی عوام پر بے انتہا ظلم و ستم کی بنا پر ہے اور غیروں کو حق حاصل نہی ہے کہ اس ملک کے داخلی امور میں مداخلت کریں

متعلقہ مضامین

Back to top button