بحرین میں امریکی کرتوتوں پر احتجاج؛

07 مئی, 2011 10:00

shiitenews_saray_al_zehraبغداد میں امریکی افواج کے ہیڈکوارٹرز پر راکٹ حملہ
سرایا الزہراء” (الزهراء بریگیڈز) کا اعلان: بحرین کے مظلوم عوام کے خلاف آل خلیفہ اور آل سعود کے وحشیانہ مظالم نیز قرآن سوزی اور ھدم مساجد اور امریکہ کی طرف سے ان اقدامات کی تأئید اور امریکی گرین سگنل، پر احتجاج کے طور پر بغداد کے علاقے "منطقۃ الخضراء” (گرین زون) میں امریکی افواج کے ھیڈکوارٹرز کو آٹھ کاتیوشا میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق کی ایک مزاحمتی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی فوج کے ہیڈکوارٹرز کو آٹھ کاتیوشا میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔
"سرایا الزھراء” (الزھراء بریگیڈز) نے بیان جاری کرکے اعلان کیا: بحرین کے مظلوم عوام کے خلاف آل خلیفہ اور آل سعود کے وحشیانہ مظالم نیز قرآن سوزی اور ھدم مساجد اور امریکہ کی طرف سے ان اقدامات کی تأئید اور امریکی گرین سگنل، پر احتجاج کے طور پر بغداد کے علاقے "منطقۃ الخضراء” (گرین زون) میں امریکی افواج کے ہیڈکوارٹرز کو آٹھ کاتیوشا میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس تنظیم کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی فوجی ہیڈکوارٹرز پر راکٹ حملوں کے بعد ہیڈکوارٹر کے اندر سے امریکی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کے سائرن کی آوازیں سنائی دی گئیں اور امریکی فوجی ہیلی کاپٹر علاقے میں اڑتے نظر آئے۔
اس بیان میں اس حملے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے اور یہ بھی معلوم نہ ہوسکا ہے کہ حملہ کس وقت انجام پایا۔

11:46 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔