عراق

عراق، امریکی فوج کے قیام میں توسیع کیخلاف مظاہرہ، عراقی جیلوں میں زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ

iraqiعراق میں امریکی افواج کے قیام میں ممکنہ توسیع کے خلاف عراق کے شہر موصل میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ شہر کے مرکزی اسکوائر پر نکالی گئی احتجاجی ریلی میں تقریبا پچاس ہزار افراد نے شرکت کی ۔ جن میں صوبائی کونسل کے ارکان اور قبائلی رہنما بھی شامل تھے۔ رمادی، فلوجہ، نجف اور کرکوک سمیت مختلف شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہوئی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر امریکی فوج کے قیام میں توسیع کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکی افواج کے قیام میں توسیع نہ کی جائے۔ ریلی میں شریک افراد نے عراقی جیلوں میں زیر حراست افراد کی فوری رہائی اور حکومت میں اصلاحات لانے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button