عراق

عراق میں دہشتگردی کو سعودی حمایت حاصل

saudi_kingعراقی ذرایع نے انکشاف کیا ہےکہ سعودی عرب کے انٹلجنس حکام اور سابق بعثی دہشتگرد عناصرنے جدہ میں ایک میٹنگ میں عراق میں دہشتگرد گروہوں کو منظم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ النخیل ویب سائٹ کے مطابق ایک ماہ قبل عراق کے سابق بعثی مجرم رفیق السامرائي اور صدام کی انقلابی کونسل کے رکن صلاح عمرالعلی نے سعودی عرب کے انٹلجنس چيف مقرن بن عبدالعزیز سے جدہ میں ملاقات کی۔ اس رپورٹ کے مطابق اس نشست میں صدام کے سابق آلہ کاروں جیسے سامرائي اور العلی کو دہشتگردوں کو منظم کرنے کےلئے مالی حمایت کاجائزہ لیا گيا۔نہرین نیٹ ویب  سائٹ نے بھی اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی کونسل کے سربراہ بھی عراق میں تکفیری دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کررہے ہیں۔ یادرہے اسلامی حکومت نامی ایک دہشتگرد گروہ نے کچھ دنوں قبل بغداد میں ایک کلیسا پر حملہ کیا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button