عراق

عراق میں اقتدارحاصل کرنےکی امریکی کوششیں ناکام

obama_iraqاسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کےرکن محمدکریم شھرزاد نےعراق میں طاقت حاصل کرنےکےلئےامریکی کوششوں کوناکام قراردیاہے۔
محمدکریم شہرزاد نےآج انٹرویودیتےہوئےکہاکہ امریکی یہ سمجھتےتھےکہ صدام کی حکومت گرنےاورعراق پرقبضےکےبعد اس ملک اورعلاقےکاکنٹرول اپنےہاتھ میں لےسکتےہيں اورعراق کےتیل کی لوٹ گھسوٹ کرسکتےہیں لیکن عراقیوں کی استقامت سےوہ ناکام ہوگئے۔
محمدکریم شہرزاد نےنئی حکومت کی تشکیل کےلئےعراقی گروہوں کےدرمیان ہونےوالےاتفاق رائے کوعراقیوں کےاتحاد وانسجام کاعکاس قراردیا اورکہاکہ عراقی عوام کوامن وسکون کی ضرورت ہےجوقابضوں کےانخلاءسے ہی حاصل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button