عراق:دہشتگردانہ کاروائیوں میں شیعہ عالم دین شہید،متعدد ذخمی

عراق میں بدھ کے روز ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں ایک شیعہ عالم دین شہید ہو گئے جبکہ اٹھائیس افراد ذخمی ہوئے ہیں۔شیعت نیوز کی اطلاعات کے مطابق عراق مختلف شہروں میں بدھ کے روز ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں شیعہ عالم دین شہید جبکہ اٹھائیس افراد ذخمی ہوئے ہیں جن میں سات ایرانی زائرین بھی شامل ہیں۔واضح رہے کے عراق میں زائرین کی حفاطت پر معمور تین سیکورٹی گارڈز بھی بم حملے میں شدید ذخمی ہوئے ہیں،جبکہ دوسری طرف 1500زائرین ایران سے عراق پہنچے ہیں۔
عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد سمیت دیگر علاقوں میں اٹھارہ افراد جن میں پولیس اور شہری شامل ہیں دہشت گردی کی وارداتوں سے متاثر ہوئے ہیں،دوسری جانب عراقی شہروں ےرموک اور الوتاق میں چار دستی بم حملوں میں بھی چار پولیس اہلکار یرموک میں جبکہ پانچ پولیس اہلکار الوتاق میں شدید ذخمی ہو گئے ہیں۔
دہشتگردی کی وارداتوںمیں الوتاق اسکوائر کے نزدیک ایک کار میں بم دھماکہ ہونے سے دو مسافر شدید ذخمی ہوئے ہیں ،واضح رہے کہ عراق میں دہشتگرد عناصر سن 2006اور 2007ء سے عراق میں مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے سرگرم عمل ہیں جس کے نتیجہ میں اب تک سینکڑوں افراد دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں۔








