عراق میں تشکیل حکومت میں تیزی لانےکامطالبہ

24 ستمبر, 2010 11:06

Iraq_Flagعراق کےہمسایہ ممالک کےوزرائےخارجہ نےاس ملک میں نئی حکومت کی تشکیل میں تیزی لانےکامطالبہ کیاہے۔
موصولہ رپورٹ کےمطابق عراق کےہمسایہ ممالک کےوزرائےخارجہ نےبحرین میں اپنےاجلاس کےاختتامی بیان میں کہاہےکہ عراق کی سیاسی جماعتوں کوعراقی معاشرےکےتمام طبقات پرمشتمل حکومت کی تشکیل پرغورکرناچاہئے۔
عراق کےہمسایہ ممالک کےوزرائےخارجہ کےاجلاس میں، ہمسایہ ممالک کی وزارتوں کےماہرین پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینےکامطالبہ  کیاگیاجواس ملک کےساتھ سیکورٹی تعاون کاجائزہ لے۔
اس کمیٹی پر دہشتگردانہ سرگرمیوں کےجائزےکےلئے ہمسایہ ممالک کےدرمیان اطلاعات کےتبادلےکی ذمہ داری بھی ہوگی۔
واضح رہےکہ سن دوہزارتین سے عراق کےپڑوسی ممالک کااجلاس، ہرسال پابندی کےساتھ ہوتاہے۔

6:35 صبح اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔