عراق حکومت کی تشکیل میں بیرونی مداخلت پر آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کی وارننگ

کربلا میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے نے عراق میں حکومت کی تشکیل میں تاخیر اور امریکی مداخلت پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔آیت اللہ عبدالمہدی کربلائی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جس چیز پر خاص توجہ دینی چاہئے وہ فیصلہ کرنا، آپس میں اتفاق اور سیاسی وسعت نظر کا بیدا کرنا ہے۔ انہوں نے سیاسی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ غیروں کو عراق کے اندرونی مسائل میں دخالت کو موقع فراہم نہ کریں۔
کربلا میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے نے کہا کہ بیرونی عناصر کی مدد سے حاصل ہونے والا اتفاق ملک کی سیاسی صورتحال پر خطرناک اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے سیاسی مسائل کا حل باہر کے لوگ پیش کریں گے تو اس سے عراق کے اندرونی معاملات اور حاکمیت میں انکی دخل اندازی کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ملکی مفادات کو شخصی اور گروہی مفادات پر ترجیح دیں۔








