عراق

طارق عزيز عراقی حکام کی تحویل میں

Azizعراق کی سابق صدام حکومت کے نائب وزیر اعظم طارق عزیز سمیت اس حکومت کے متعدد اعلی عہدیداروں  کو عراقی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
شیعت نیوز کے نماءندے کی رپورٹ کے مطابق،العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ میں عراقی حکومت کے ترجمان علی الدباغ نے کہا ہے کہ عراق کے سابق  ڈکٹیٹر صدام کی حکومت کے چھبیس اعلی عہدیداروں منجملہ نائب وزیر اعظم طارق عزیز ، ڈکٹیٹر صدام کے سیکرٹری عبد حمود ،  وزیر داخلہ محمد زمام اور تیل کے وزیر عامر محمد رشید کو ، کہ جو اپنی سزا امریکی فوج کی  زیر نگرانی جیل میں کاٹ رہے تھے ،  بغداد میں واقع عراقی وزارت انصاف کی زیر نگرانی جیل الکاظمیہ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب طارق عزیز کے وکیل بدیع عارف نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے ان کے موکل کو عراقی حکام کی تحویل میں دے دیا ہے اور وہ اب الکاظمیہ جیل میں ہے ۔ واضح رہے کہ طارق عزیز کو سن انیس سو بانوے میں بیالیس تاجروں کے قتل کے جرم میں  پہلی بار مارچ سن دوہزار نو میں پندرہ سال قید کی سزا سنائي گئي تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button