عراق

آیت اللہ العظمی سیستانی حوزہ نجف اور جامعۃالازہر کے درمیان تعلقات کے فروغ کے خواہاں

shiite_news_sistani1مصر کے سفیر نے آیت اللہ العظمی سیستانی سے نجف میں ملاقات کی اور مرجع موصوف نے اس ملاقات میں حوزہ نجف اور جامعۃالازہر کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
،شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں مقیم مصری سفیر “شریف شاہین” مصری سفیر نے نجف اشرف میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر میں حاضر ہوکر ان سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔
آیت اللہ العظمی سیستانی نے عراق کے اسلامی ـ عربی تشخص پر زور دیتے ہوئے اس ملک کے ساتھ تمام اسلامی اور عرب ممالک ـ بالخصوص مصر ـ کے دوستانہ تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔
آیت اللہ العظمی سیستانی نے کہا کہ وہ حوزہ علمیہ نجف اور جامعۃالازہر کے درمیان علمی اور تاریخی روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
سفیر مصر نے بھی آیت اللہ العظمی سیستانی کو صدر حسنی مبارک اور وزیر خارجہ احمد ابوالغیط کا سلام پہنچایا اور عراق میں امن و استحکام کے قیام میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے تعمیری کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ مصری سفیر کے آیت اللہ العظمی سیستانی کے ساتھ مصری سفیر کی پہلی ملاقات تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button