عراق میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی

عراقی کے عدالتی پینل نےبغداد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کیا ہے۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کےمطابق وزیراعظم نوری المالکی کے الکشن کمیشن اور آئينی عدالت سے الکشن میں دھاندلیوں کی شکایت کا جائزہ لینے کےبعد الیکشن کمیشن نے بغداد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا ہے۔ عراق کے الکشن کمشنرنے کہا کہ ووٹوں کی گنتی فوری شروع ہوجائے گي۔ الیکشن کمیشن کے ایک اور اعلی عھدیدارایاد الکنانی
نے کہا ہےکہ دوبارہ گنتی ہاتھوں سے ہوگي۔ یادرہے حالیہ عام انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد عراق بھر میں عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرکے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی مانگ کی تھی جبکہ دس ریاستوں کے گورنروں نےبھی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کیا تھا ۔ عراقی شخصیتوں نے الزام لگایاہےکہ حالیہ عام انتخابات میں سعودی عرب اور امریکہ نے کھلی مداخلت کی تھی۔حالیہ عام انتخابات میں العراقیہ کے سربراہ ایاد علاوی کو اکانوے، وزیراعطم نوری المالکی کے اتحاد کو نواسی اور عمار حکیم کے اتحاد کوستر سیٹیں ملی ہیں۔








