عراق:پر تشدد واقعات کے بوجود انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت

عراق کے پارلیمانی انتخابات میںآج سات مارچ کو پولنگ کے اختتام پر عوام کی بھرپور شرکت کا رحجان سامنے آیا ہے جبکہ دوسری جانب پورے ملک میں دس سے زائد بم دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں اڑھتیس افراد جاں بحق اور ایک سو دس افراد ذخمی ہوئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کی جانب سے دہشت گردانہ کاروائیوں کے باوجود اتوار کے روز پولنگ کے اختتام پر عراق کے دو کروڑ عوام نے انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے ۔واضح رہے کہ القاعدہ کی جانب سے کی گئی دہشت گردانہ کاروائیوںمیں دس بم دھماکوں کے نتیجہ میں 38افراد جان بحق جبکہ 110شدید ذخمی ہو گئے ہیں۔عراق انتظامیہ نے سابق ڈکٹیٹر صدام ملعون کی بعث پارٹی پر عراق کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ عراقی پارلیمانی انتخابات میں چھ بڑے اتحادات کے 6200امید واروں کے درمیان 325نشستوں پر مقابلہ ہوا ہے ۔اقوام متحدہ کے مطابق انتخابات کے نتائج جمعرات سے آنا شروع ہو جائیں گے جبکہ آخری اور حتمی نتائج 18مارچ تک سامنے آئیں گے۔








