عراق

آیت اللہ سیستانی کی توہین کاسلسلہ روکو ، جلال طالبانی کامطالب

ayatullah

 

عراق کے صدرجلال طالبانی نے سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مذہبی رہنماآیت اللہ سیستانی کی توہین کا سلسلہ روکیں۔عراقی صدر نے سعودی بادشاہ کے نام ٹیلیگراف میں کہا ہے کہ حجاز سرزمین وحی و پیغمبراسلام ہے اوراس سرزمین پر اللہ کاگھر ہے جس نے ہمیں تفرقے سے دور رہنے کا حکم دیاہے۔عراقی صدرجلال طالبانی نے اپنے ٹیلگیراف میں مزید کہا کہ آیت اللہ سیستانی شیعہ مسلمانوں کے مرجع دین ہونے کےعلاوہ مسلمانوں اورتمام عراقیوں کے لئے رواداری ، محبت ودوستی اور بھائی چارگی کا مظہر

 ہیں۔اورانھوں نے عراق میں اس فتنے کودبانے میں اہم کردارادا کیا ہے جسے دشمن ھوا دیے رہا تھا ، صدرجلال طالبانی نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی کی توہین تمام عراقیوں کی توہین ہے اوراس قسم کی اہانت سے اسلامی برادری تارتار ہوجائےگي ۔ صدرجلال طالبانی نے شاہ عبداللہ سے مطالبہ کیاکہ نفرت و فتنہ پھیلانے کے نتائج سے آگاہ کراؤ اوراپنے ملک اوردوسرے اسلامی ممالک کے علماء کو یاد دہانی کراؤ کہ ان کے خطبے اور فتوے مسلمانوں میں زیادہ سے زیادہ اتحاد کا سبب ہونا چاہئے۔واضح رہے کہ ریاض کی ایک مسجد کے خطیب شیخ العریفی نے اپنے خطبے میں عراق بزرگ عالم دین آیت اللہ سیستانی کی توہین کی تھی جس پر خود سعودی عرب میں شدید ردعمل ظاہر کیاگيا ہے

 

متعلقہ مضامین

Back to top button