عراق

آيت اللہ سيستانی كی اہانت دنيا كے تمام حريت پسند افراد كی اہانت ہے


ayatulahsistani

 

جنوب عراق كی انجمن علمائے اہل سنت كے سربراہ "خالد عبدالوھاب الملاء” نے يكم جنوری كو اپنے ايك بيانیے میں شيعہ مرجع تقليد آيت اللہ سيد علی سيستانی كی اہانت كو ملت عراق اور دنيا كے تمام حريت پسند افراد كی اہانت قرار ديا ہے۔

سعودی عرب كے ايك شدت پسند وہابی عالم دين "محمد العريفی” كی جانب سے آيت اللہ سيستانی كی توہين كیے جانے كی بنا پر جنوب عراق كی انجمن علمائے اہل سنت نے اپنے ايك بيانیے میں اس اہانت كی شديد مذمت كی ہے۔

 

اس بيانیے میں آيا ہے كہ آيت اللہ سيستانی ايك قابل احترام اور عظيم شخصيت ہیں كہ جنہوں نے ملت عراق كے درميان اتحاد ويگانگت كے لئے بہت اہم كردار ادا كيا ہے۔

انہوں نے مزيد كہا كہ ان حالات میں كہ جب عراق میں مختلف اسلامی مذاہب كے پيروكار بھائی چارے اور دوستی كے ذريعے اسلام كے دشمنوں كا مقابلہ كر رہے ہیں۔ سعودی عرب كے وہابی علماء تفرقہ آميز باتیں كر كے عراقی عوام كو ان كے اس راستے سے منحرف كر رہے ہیں۔

انہوںنے اپنے اس بيانیے میں كہا ہے كہ ہم عراق كے علمائے اہل سنت سعودی عرب كے وہابی عالم دين كے اس اقدار كی بھرپور مذت كرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button