عراق

اسی (80)لاکھ سے زائد عزادارانِ سید الشہداء نے کربلا معلی میںعاشورا ئے حسینی انجام دیا۔

ashura_crowd

دنیا بھر سے لاکھوں عزادارن ابا عبد اللہ الحسین (ع)یوم عاشورہ کی مناسبت سے اتوار کے روز کربلائے معلی میں مراسم عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام انجام دئیے ۔ سنہ ٦١ھ میں یزید ملعون نے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر ظلم و جور کی انتہا کرتے ہوئے ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کو شہید کر دیا تھا،لیکن سید الشہداء کی شہادت نے اس وقت اسلام کو ایک مرتبہ پھر

 زندگی بخش دی تھی ،جبکہ یزید ملعون نے اسلام کی شکل مسخ کر دی تھی،لہذاٰ، دنیا بھر سے عزادران امام مظلوم علیہ السلام، سید الشہداء کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو آپ کے نواسے کا پرسہ دینے کے لئے کربلائے معلی پہنچے اور اتوار کے روز عاشورائے حسینی انجام دیا۔عزاداران امام حسین علیہ السلام نے سید الشہداء سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی،اور سید الشہداء کے روضہ مبارک کی زیارت انجام دی ،جبکہ عزادران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے روزعاشورا کو اعمال عاشورا انجام دئیے جبکہ روز عاشورا کو زیارت عاشورا کی اجتماعی تلاوت کے پر نور محافل منعقد کی گئیں ،عزاداران سید الشہداء نے یزید لعین پر لعنت بے شمار کی اور دور حاضر کے تمام یزیدوں سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے عزم حسینی پر قائم و دائم رہنے کا عزم وارادہ کیا ۔عزاداران سید الشہداء نے اس عزم کا عہد کیا کہ مقصد امام حسین علیہ السلام کو زندہ رکھا جائے گا اور آپ کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیںجانے دیا جائے گا،واضح رہے کہ کربلائے معلی میں روز عاشورکو ا روح پرور مناظر دیکھنے کو ملتے رہے کہ جہاں حسینی پروانوں نے اپنی امام حسین علیہ السلام سے محبت کا والہانہ مظاہرہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button