عراق

دنیا بھر میں سید الشہدا ع کی عزاداری

karbala

 

دنیا بھر میں سید الشہدا ع کا غم روایتی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ۔واضح

رہے کہ ایران اورعراق میں آج نویں محرم ہے عراق کے تمام شہروں خصوصا کربلا اور نجف اشرف میں بھی عزاداری سیدالشہدا ع جاری ہے ۔ اور حضرت امام حسین ع کا غم منانے کے لۓ لاکھوں کی تعداد میں عراقی شہری ان مقدس شہروں میں پہنچ کر عزاداری سید الشہدا ع میں مصروف ہیں۔ عراق کے شہروں بغداد ، کاظمین ، بصرہ ع العمارہ اور کوت میں بھی اہل بیت علیھم السلام سے عقیدت رکھنے والے کربلا والوں کی یاد اور ان کا غم منارہے ہیں۔ دریں اثناء مشرقی بغداد میں واقع صدر سٹی میں عزاداران سید الشہدا ع کے راستے میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے

 نتیجے میں حضرت امام حسین ع کے چھ عزادار شہید اور چھبیس زخمی ہوگۓ ہیں جبکہ عراق کے صوبۂ دیالہ میں بھی دہشتگردوں نے ایک بم دھماکہ کر کے مظلوم کربلا کے تین عزاداروں کو شہید اور سات کو زخمی کردیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس و ماتم کا سلسلہ جاری ہے اور جلوس ہاۓ عزا نکالے جارہے ہیں ۔ مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام ، قم میں حضرت فاطمہ معصومہ اور تہران میں حضرت امام خمینی رح کے روضہ ہاۓ اقدس میں سب سے بڑے جلوس ہاۓ عزاداری نکالے گۓ ہیں اور جلوس ہاۓ عزا کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔جو اس وقت اپنے عروج کو پہنچ گیا ہے۔ ان مجالس ہاۓ عزا سے خطاب کرنے والے علماۓ کرام اور ذاکرین عظام اہل بیت علیھم السلام کے مصائب بیان کرنے کے ساتھ ساتھ خاندان عصمت و طہارت کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلووں پر بھی روشنی ڈال رہے ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں آج نویں محرم ہے ۔اور یہ دن علمدار کربلا حضرت عباس سے منسوب ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button