ایران

بڑی طاقتوں کے سامنے سرجھکانا منع ہے، ڈاکٹر روحانی

rohani6اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ بڑی طاقتوں کے مقابلے میں سر تسلیم خم کرنا منع ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ایران کے جنوب مغربی صوبے چہار محال و بختیاری کے شہر کرد میں ایک عوامی اجتماع میں اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ اتحاد و وحدت، یکجہتی اور بھائی چارے کی فضا، ایران کی تاریخ کا حصہ ہے کہا کہ ایران کی آج کی خارجہ پالیسی، ماضی سے مختلف ہے اور اسی طرح جیسے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے، بزدلانہ لچک ممنوع ہے۔ صدرمملکت روحانی نے عالم اسلام کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے، گذشتہ ایک مہینے میں غزہ و فلسطین کے صابر عوام کی دلیرانہ استقامت و مزاحمت کے حوالے سے ایران کے عوام کی بھر پور حمایت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ خونخوار صہیونی دشمن کے مقابلے میں فلسطین کے عوام خاص طور سے خواتین اور بچوں نے بھرپور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی مزاحمت و استقامت کے نتیجے میں ان کو عزت مند کامیابی نصیب ہوئی ہے اور آئندہ بھی کامیابی فلسطینیوں کا مقدر بنے گی۔ صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کے عوام فلسطین، لبنان، شام اور عراق کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، کہا کہ ایران کے دلیر و بہادر عوام نہ صرف ایران کے مفادات بلکہ عالم اسلام اور مظلومان عالم کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہمیشہ آمادہ رہتے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button