ایران

یوم قدس، غاصب اسرائيل سے نفرت و بیزاری کا دن

rohani al qudsڈاکٹرحسن روحانی نے آج عالمی یوم قدس کی عظیم ریلی میں شرکت کی اور نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کو امن و سکون کی زندگي گذارنی چاہئے اور اس کام کے لئے اور فلسطینی کاز کی حمایت کے لئے تمام مسلمانوں کو اٹھ کھڑا ہوناچاہئے ۔ صدر مملکت حسن روحانی نے گذشتہ برسوں کی نسبت اس سال کے عالمی یوم قدس کےجلوسوں کو مختلف بتاتے ہوئے، غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جارحانہ کاروائیوں کو نسل کشی قرار دیا اور کہاکہ غزہ میں بے گناہ فلسطینی بچوں اور عورتوں کے قتل عام پر جو لوگ خاموشی اختیار کئے ہیں انہیں تاریخ کبھی معاف نہيں کریگی اور تاریخ ہی ان کے بارے میں فیصلہ کرے گی ۔ ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو متحد ہوجانا چاہئے کیوں کہ صہیونی حکومت کے مقابلے کے لئے، اتحاد، استقامت اور مزاحمت کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے اور اس بات کی امید نہیں کی جاسکتی کہ بین الاقوامی اداروں پر بھروسہ کرکے فلسطینیوں کا حق حاصل کیا جاسکتاہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button