ایران

مراجع کرام نے یوم القدس کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرنے کی تاکید کی ہے

marajaایران کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم القدس غاصب صہیونی حکومت کے خلاف نفرت و بیزاری کے اعلان کا دن ہے اور تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اس دن یوم القدس کی ریلیوں میں بھر پور انداز میں شرکت کرکے غزہ میں صہیونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف، کہ جن کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کریں۔ ایران کے ایک اور مرجع تقلید آیت اللہ نوری ھمدانی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے عوام تنہا نہیں ہیں اور عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان اور آزادی پسند عوام ان کی حمایت میں ریلیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔ ایران کے مراجع کرام آیت اللہ علوی گرگانی، آیت اللہ جوادی آملی نیز ایران کے آئین کی نگران کونسل کے سیکریٹری آیت اللہ احمد جنتی اور ایران کے دیگر علمائے کرام نے عالمی یوم القدس کے موقع پر نکالی جانے والی عظیم الشان ریلیوں میں دنیا بھر کے مسلمانوں و حریت پسند انسانوں کی بھر پور شرکت پر تاکید کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button